سیف سٹی نے لڑکی کو ہراساں کرنے والاموٹرسائیکل سوار گرفتار کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)سیف سٹی نے لڑکی کو ہراساں کرنے والے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کروادیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق گرومانگٹ روڈ گلبرگ کے علاقے سے پریشان لڑکی نے 15 ایمرجنسی پر کال کی،لڑکی کو آفس کے باہر موٹر سائیکل سوار نے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی،پولیس نے فوری کارروائی کرتے پولیس نے ویمن سیفٹی ایپ کی مدد سے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کی شکایت پر فورا پولیس کو ریسکیو کیلئے بھجوایا اور کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اورگرفتاری عمل میں لائی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موبائل میں "ویمن سیفٹی ایپ" انسٹال کریں۔
یہ بھی پڑھیں:رینالہ خورد ؛مقدمہ بازی کی رنجش پرمخالف فریق کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہےکہ خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے الرٹ 15 اور لائیو چیٹ فیچرز سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں،اب تک 3 لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں۔