(عامر شہزاد )خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر اپوزیشن کے کامیاب امیدواروں سے عدالتی حکم کے باوجود حلف نہیں لیا گیا ،حکومت2 اپریل کو اسمبلی اجلاس طلب کرےگی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پشاور ہائیکورٹ کے آرڈرکے باجود اسپیکر نے تاحال اپوزیشن جماعتوں کی مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا اور نہ ہی اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر کی قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے ،حکومت اسمبلی اجلاس دو اپریل کو ہی طلب کریں گی.
یہ بھی پڑھیں :مرحوم کی طرف سے روزوں کی قضاکون ادا کرے گا؟
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل ممبران کا حلف لینا لازمی ہے۔سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی ۔