(محمد رمضان میرانی، عبدالجبار ابڑو )سندھ میں ڈاکو راج قائم ،عوام غیر محفوظ ،پولیس آپریشنز بھی کام نہ آئے۔ اب تک 21 سے زائد افراد کو ڈاکوؤں نے اٹھالیا.
تفصیلات کے مطابق کشمور کی تحصیل تنگوانی میں کئی روز سے جاری آپریشن سندھ کے ڈاکوؤں کےسامنے ناکام ثابت ہونےلگا، کشمور ، تنگوانی شکارپور اور گھوٹکی اضلاع میں خوف کی فضامیں کمی نہیں آسکی اور نہ ہی مغویان کو بازیاب کرایاجاسکا اور نہ ہی استاد اللہ رکھیا نندوانی کےقاتلوں کا سراغ لگایاجاسکا ہے۔
ادھر بھاری بھرکم بکتر بندوں کی گھن گرج اور جدید اسلحہ لہراتے اہلکار کچے کی طرف بڑھتے ڈکیتی اور اغوا کی وارداتوں کو کم نہ کرسکے، نہ ہی ڈاکوؤں کےگروہ کو ختم کرسکے۔عام شہری تو غیر محفوظ ہیں ہی مگر اب قومی شاہراہ پرموجود پولیس چوکیاں بھی ڈاکوؤں کا ٹارگٹ بننےلگی ہیں.
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی ظلم و بربریت کے 175 دن،فلسطینی شہداء کی تعدادتقریباً 40ہزار ہوگئی
دوسری جانب ایس ایس پی شکارپور کے مطابق کچے کے علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے،7 افراد کو گرفتار جبکہ ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔