ایل ڈی اے سٹی میں سرمایہ کاری اور گھر بنانے والوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

Mar 30, 2024 | 12:00:PM
ایل ڈی اے سٹی میں سرمایہ کاری اور گھر بنانے والوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)ایل ڈی اے سٹی میں سرمایہ کاری اور گھر بنانے والوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ، کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کا ٹرانسفر 7 دن کے بجائے صرف ایک دن میں کیا جائےگا.
ایل ڈی اے کےایڈیشنل ڈی جی خالد جاوید گورائیہ اور ڈائریکٹر حفیظ اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمرشل و رہائشی پلاٹوں کو ٹرانسفر کی مدت 7 دن سے صرف ایک دن کردیا گیا ہے جس سے پلاٹ کا خریدار اور فروخت کنندہ ایک ہی روز میں ٹرانسفر سیٹ مکمل کرکے اپلائی کرسکیں گے،اپلائی کے دن ہی ویریفکیشن اور آئیڈینٹیفکیشن کے چالان جاری کیا جائے گا ۔

ایل ڈی اے سٹی حکام نے اپنی ابتدائی بریفنگ میں بتایا کہ ایل ڈی اے سٹی کے ٹرانسفر کیس میں اسی دن بائیو میٹرک اور تصاویر کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا جائے گا ،ایل ڈی اے سٹی ون ڈے ٹرانسفر رائج کرکے تاریخ میں پہلا سپیڈی ڈائریکٹوریٹ بن جائے گا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی حکام کو ون ڈے ٹرانسفر رائج کرنے کی منظوری دے دی،ایل ڈی اے کی کسی بھی سوسائٹی میں ایک دن میں ٹرانسفر کا اطلاق ہونے سے ایل ڈی اے سٹی پہلی سوسائٹی بن جائے گی۔

واضح رہے کہ ون ڈے ٹرانسفر پالیسی رائج ہونے سے شہریوں کو ریلیف اور منصوبے کی ریونیو جنریشن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ بھارتی اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے