بانی پی ٹی آئی کی جیل میں ملاقات؟ اہم پیش رفت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی، جیل سپریڈنٹ کیساتھ ایس اوپیز طے پاگئے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سپریڈنٹ جیل کی درمیان ایس او پیز طے پا گئے،ذرائع کے مطابق ایس او پیز پر بانی پی ٹی آئی اور سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط موجود ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق جیل ملاقاتوں کے لئے بانی پی ٹی آئی نے تین فوکل پرسن مقرر کر دئیے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت ، بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے۔
جیل ملاقاتوں کے لئے ہر فوکل پرسن دو نام دے گا،ہفتہ میں دو روز منگل کو فیملی جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی۔
عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب گینگ وار گرفتار
جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو دس 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔