عدالت  نے لطیف کھوسہ کی گاڑی واپس دینے کا حکم دے دیا 

Mar 30, 2024 | 15:13:PM

(24نیوز) الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج، انسداد دھشتگردی عدالت نے سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ کی گاڑی کی سپرداری کی درخواست منظور کرتے ہوئے واپس دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے لطیف کھوسہ کے ڈرائیور کا موبائل فون بھی سپرداری پر دینے کا حکم دے دیا۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست منظور کی۔ سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ درخواست کی پیروی کیلئے عدالت میں ہیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ کا استدعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری گاڑی سپرداری پر مجھے دی جائے۔ تمام ملزمان مقدمہ سے ڈسچارج ہو سکے ہیں مگر گاڑی ابھی تک نہیں ملی۔ فاضل جج کا استفسار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کونسی گاڑی ہے۔ جس پر سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ جی وی ایٹ کار ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میرے ڈرائیور کا فون بھی سپرداری پر دیا جائے 

مزید پڑھیں: دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:وزیراعظم

اُنہوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے دوران احتجاج  سردار لطیف کھوسہ کے ڈرائیور  کو گرفتار  کیا اور گاڑی قبضہ میں لی۔ مجھے گاڑی سے نکال کر گرفتار کیا اور میری گاڑی قبضہ میں لی گئی۔ میرا ڈرائیور سرفراز  کو  غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ میرا ڈرائیور سرکاری ملازم ہے مجھے بطور سابق گورنر ملا ہوا ہے اس کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایک مقدمہ میں گرفتار کیا گیا اور میری گاڑی اور ڈرائیور کو دوسرے مقدمہ میں ڈال دیا گیا۔

مزیدخبریں