کسان کارڈ پرنواز شریف کی تصویر لگانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)کسان کارڈ پر ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی تصویر لگانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم یکم اپریل کو کیس کی سماعت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شہری مشکور حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی ،درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری ، وزیر اعلیٰ کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے،وزرات اعلاعات و نشریات بذریعہ سیکرٹری اور میاں نواز شریف کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسان کارڈ پر خرج ہونے والے حکومتی فنڈ نواز شریف سے وصول کئے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: نیوز چینل کے میزبان پر چاقو سے حملہ