(24 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے اراکین سےحلف نہ لینے پرسینیٹ کے انتخابات ملتوی کرنےکے معاملے پر اعظم سواتی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جس میں مقف اختیار کیا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کروانا غیرقانونی ہے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کو سنے بغیر فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے جن کو سنا وہ ابھی منتخب ہوئے، حلف بھی نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اس بار اعتکاف میں نہیں بیٹھ سکیں گے، وجہ بھی سامنے آ گئی
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار اعظم سواتی سینیٹ امیدوار ہیں ان کو نہیں سنا گیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سینیٹ کا انتخابی عمل متاثر ہوگا اور سینیٹ انتخابات کو بروقت یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کےاراکین سےحلف نہ لینے پر سینیٹ الیکشن ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔