صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کھٹائی میں پڑنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کا مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے مشترکہ اجلاس سے ماہ اپریل میں خطاب کھٹائی میں پڑتا دکھائی دینے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں،ایوان بالا آدھے ارکان ریٹائر ہونے کے سبب غیر موثر ہو چکا ہے،سینٹ کے 52 ارکان مدت کی تکمیل پر 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔
2اپریل کو سینیٹ انتخابات کے بعد نئے ارکان کی حلف برداری ہوگی،حلف برداری کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا ،اپریل کے دوسرے ہفتے میں عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا،21 اپریل کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ضمنی انتخابات ہوں گے۔
صدر آصف زرداری کو ایک ہی پارلیمنٹ سے مسلسل پانچ بار خطاب کا اعزاز حاصل ہے،وہ پہلے منتخب صدر ہیں جنہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل ہوا،صدر آصف زرداری پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے چھ مرتبہ خطاب کا منفرد اعزاز بھی رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت طلب کیا جاتا ہے،قومی اسمبلی کے ہر عام انتخابات کے بعد پہلے اجلاس کے آغاز پر صدر مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔آئین کی شق 56 ذیلی شق 3ہر سال کے پہلے اجلاس کے آغاز پر بھی صدر ایک ساتھ دونوں ایوانوں سے لازمی خطاب کریں گے۔ آئین کی شق 56ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اراکین صدر مملکت کے خطاب پر بحث کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری وزیر خزانہ کا ایک ماہ کی تنخواہ اعزازیہ دینے کا اعلان