ٹیم سے ڈراپ ہو نے والےمحمد سراج نے روہت شرما سے بدلا لے لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )بھارتی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ باؤلر محمد سراج نے روہت شرما کو لاجواب کر دیا۔
انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے محمد سراج نے ممبئی انڈینز کے اوپنر روہت شرما کو پہلے اوور میں بولڈ کردیا۔
197رنز کا تعاقب کرنے والی ممبئی انڈینز کے اوپنر اننگز کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر پویلین لوٹے۔
یہ بھی پڑھیں:آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ کے اعلان کے وقت بھارت کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔اگر سراج نئی بال سے گیند نہ کرائیں تو وہ غیر مؤثر ہوجاتے ہیں ۔
جس کے جواب میں محمد سراج نے آئی پی ایل سے قبل ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس زیادہ تر وکٹیں پُرانی گیند سے لیں۔ ان کا اکانومی ریٹ بھی کم ہے، اعداد و شمار خود بولتے ہیں، انہوں نے نئی اور پرانی دونوں گیندوں سے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔