(ایم وقار)ایک زمانہ تھاجب پاکستان میں سو سے زائدفلمیں بنتی اورریلیزہوتی تھیں، بالخصوص عیدین پرتو فلموں کے درمیان خوب مقابلہ ہوتاتھاجسے عیددنگل کانام دیاجاتاتھا،پھرآہستہ آہستہ فلم انڈسٹری کے حالات دگرگوں ہونے لگے توفلموں کی تعداد بھی کم ہونے لگی اورآہستہ آہستہ یہ تعداد نصف درجن سے بھی کم پرآگئی اوروہ بھی عیدین پرہی ریلیزہوتی ہیں۔
فلم سازی کانیاسلسلہ شروع ہونے کے بعدنوجوان معیاری فلموں کے ساتھ سامنے آئے اورفلم انڈسٹری بحالی کے راستے پر چل نکلی لیکن پھرکوروناآگیا،اب پھر سے فلمیں بنناشروع تو ہوئی ہیں لیکن ان کی تعداد کافی کم ہے اوروہ بھی زیادہ تر عیدین پرہی ریلیزہورہی ہیں۔
اس عیدالفطر پرسینماؤں میں 5 پاکستانی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں جن میں مارشل آرٹسٹ، کبیر،قلفی،لمبی جدائی،تیری میری کہانیاں اورعشق لاہور شامل ہیں۔
جہاں تک مارشل آرٹسٹ کاتعلق ہے تواس کے ٹریلرسے اسٹوری ایک ایسے ایم ایم اے فائیٹر کی معلوم ہوتی ہے جو دنیا کا بیسٹ فائٹر بننا چاہتا ہے لیکن اس سفر میں اسے بہت سے چیلنجز کابھی سامنا کرناپڑتا ہے،مارشل آرٹسٹ کی ہدایتکاری کے فرائض اداکار و گلوکار شاز خان نے سر انجام دیئے ہیں جواس فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں صنم سعید اور فاران طاہربھی شامل ہیں،یہ فلم انگریزی زبان میں ہے جو دنیا بھر میں 4 اپریل جبکہ اردو ڈبڈ ورژن کے ساتھ پاکستان میں عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔
عیدالفطر پر ریلیزہونے والی دوسری پاکستانی فلم"کبیر" ہے جس کی کہانی ایک گینگسٹر کبیر کے گرد گھومتی ہے جسے ایک عام سی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے، اس فلم میں ایکشن سیکوئنس، رومانس اور گانے سب کچھ ہیں،اس فلم کی ہدایتکارہ نیہا لاج ہیں جبکہ فلم کے نمایاں فنکاروں میں میثم علی، سکینہ خان اورعدنان شاہ ٹیپو بھی شامل ہیں۔
قلفی بھی عیدالفطرپرریلیرہونے والی فلموں میں شامل ہےجس کے ٹریلرسے فلم کی کہانی کاکسی حدتک اندازہ ہورہاہے، شہروز سبزواری فلم میں ہیکر کے ساتھ چور کا کیریکٹر کررہے ہیں۔یہ فلم ڈاکٹر مشہود رضا کی پیشکش ہے جس کے فنکاروں میں شہروز سبزواری کے ساتھ سعیدہ امتیاز، جاوید شیخ، مریم انصاری، معمر رانا اورعدنان شاہ ٹیپو بھی شامل ہیں۔
"لمبی جدائی"بھی عیدپرریلیزہورہی ہے،جس میں گانے اورایکشن سیکوئنسز بھی پرانے انداز میں فلمائے گئے ہیں اورپرانی لالی وڈ فلمیں دیکھنے کے شوقین فلم بینوں کے لئے یہ فلم توجہ حاصل سکتی ہے۔اس فلم کے ہدایتکار جاوید رضا ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں طیب خان، فضا مرزا، بابر علی اور دیگر شامل ہیں۔
ڈائریکٹر شاہد رانا کی فلم"عشق لاہور" بھی عیدپرریلیزہورہی ہےجس میں الطمش بٹ، صائمہ نور، جاوید شیخ اور شمعون عباسی اہم کرداراداکررہے ہیں۔
یہ بھی پٖڑھیں: فلم’دیوار‘اور’شعلے‘کے 50برس مکمل،حکومت یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے،جیا بچن
ان چاروں پاکستانی فلموں کے ساتھ 2023 میں ریلیز ہونے والی اینتھلوجی فلم "تیری میری کہانیاں" بھی اس سال عید الفطر پر ریلیز کی جارہی ہے ،اس فلم میں تین کہانیوں پر تین مخلتف ہدایتکاروں نے ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دئے ہیں