پشاور میں پی ایس ایل کا نمائشی میچ ہو گا یا نہیں؟اہم خبر سامنے آگئی

Mar 30, 2025 | 10:33:AM
پشاور میں پی ایس ایل کا نمائشی میچ ہو گا یا نہیں؟اہم خبر سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے قبل پشاور میں 8 اپریل کو ہونے والا نمائشی میچ منسوخ کردیا۔

پاکستان سپر لیگ سے قبل پشاور کے عمران خان کرکٹ  سٹیڈیم میں نمائشی میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور صوبائی حکومت کے ساتھ معاملات بھی طے پاگئے۔

تاہم گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کے نمائندوں نے کرکٹ  سٹیڈیم کا دورہ کیا اور  سٹیڈیم میں سہولیات کا جائزہ لیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق  سٹیڈیم میں کیچ کے لیے سہولیات کو ناکافی قرار دیا گیا، جس پر پی سی بی بی نمائشی میچ منسوخ کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔