ہولی کیوں نہیں منائی؟ اترپردیش میں مسلمان قتل

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہولی کے رنگ نا لگوانے پر ایک مسلمان شہری کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ 2 ہفتے قبل ریاست اتر پردیش کے شہر اُناؤ (Unnao) میں پیش آیا جہاں ہولی کے رنگ نہ لگوانے پر انتہاپسندوں نے 53 سال کے محمد شریف کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:آسٹریلیا کا ایک قصبہ جہاں منہ مانگی تنخواہ پر بھی کوئی ڈاکٹر جانے کو تیار نہیں
رپورٹ کے مطابق پولیس نے موت کی وجہ ہارٹ اٹیک قرار دے دی تھی جس پر انصاف کے لیے محمد شریف کے گھر والوں نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج تو پولیس نے مقتول کے گھر والوں کے خلاف ہی پرچہ کاٹ دیا۔
پولیس کے رویے پر اپوزیشن جماعتوں کی شدید تنقیدکی ہے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔