کراچی میں داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر منا رہی ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)کراچی میں داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
داؤدی بوہرہ جماعت کی جانب سے نمازعید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت اورامن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
کراچی میں مختلف مقامات پر ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خاتمے،ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔
اس موقع پر جماعت کے افراد نے اپنے ملک کی تقدیر کے روشن ہونے کے لیے اللہ سے برکات کی دعا کی۔
عیدالفطرکا سب سے بڑا اجتماع کراچی صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز عید ادا کی۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالفطرپرکتنی پاکستانی فلمیں سینماؤں میں ریلیزہورہی ہیں؟
اس کے علاوہ پان منڈی،سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں داؤدی بوہرہ جماعت کے افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ملکی امن و استحکام کے لیے دعا کی۔