پاکستانی فلم”دیمک“ کا پہلا ٹریلر آج ریلیز کیا جائے گا 

نمایاں فنکاروں میں ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، فیصل قریشی، سونیا حسین، بشریٰ انصاری اوردیگرشامل ہیں

Mar 30, 2025 | 11:11:AM
پاکستانی فلم”دیمک“ کا پہلا ٹریلر آج ریلیز کیا جائے گا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلم سچے واقعات پر مبنی پاکستانی فلم”دیمک“ کا پہلا ٹریلر آج ریلیز کیا جائے گا جبکہ فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم ایک ایسے خاندان کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنے گھر میں پیش آنے والے پُراسرار اور خوفناک واقعات کا سامنا کرتا ہے۔

فلم کے نمایاں فنکاروں میں ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، فیصل قریشی، سونیا حسین، بشریٰ انصاری، سمن انصاری، عنایہ عباس اور آریز عباس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطرپرکتنی پاکستانی فلمیں سینماؤں میں ریلیزہورہی ہیں؟ 

کہانی عائشہ مظفرنے لکھی ہے جس کی ہدایت کاری رافع راشدی کی ہے۔ فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر سید مراد علی ہیں اوراسے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینرتلے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔