رنویر الہ آبادیہ کے بعد ایک اوربھارتی کامیڈین نے تمام حدیں پارکرلیں

Mar 30, 2025 | 12:02:PM
رنویر الہ آبادیہ کے بعد ایک اوربھارتی کامیڈین نے تمام حدیں پارکرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی رنویر الہ آبادیہ نازیبا سوال اسکینڈل کے بعد ایک اور کامیڈین نازیبا لطیفے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین سواتی سچدیوا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے جس میں سواتی نے اپنی والدہ کے ساتھ پیش آنے والے ایک مزاحیہ لیکن متنازع نازیبا واقعے کو بیان کیا ۔

ویڈیو میں سواتی نے مذاق کے انداز میں اپنی والدہ اور والد سے متعلق کچھ ایسی باتیں کہیں جو شو میں موجود حاضرین نے تو نظرانداز کردیں، لیکن سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس پر شدید تنقید کی ہے۔

صارفین نے سواتی پر خاندانی معاملات کو فحش مزاح کا موضوع بنانے کا الزام لگاتے ہوئے اسے اخلاقیات کی حد سے تجاوز قرار دیا۔ ہے۔

صارفین نے سواتی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے، اور کچھ نے تودہلی پولیس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ تاہم، کچھ لوگوں نے سواتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطرپرکتنی پاکستانی فلمیں سینماؤں میں ریلیزہورہی ہیں؟

واضح رہے کہ سواتی سچدیوا معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں جو اپنے بے باک انداز کے حوالے سے مشہور ہیں،وہ کھلے عام اپنی پرفارمنس میں LGBTQ تھیمز کو شامل کرتی ہیں۔