ساتھی کی موت کا بدلہ لینے کے بعد کچے کے ڈاکوؤں کی ہوائی فائرنگ ، ویڈیو سامنے آگئی

Mar 30, 2025 | 12:46:PM
ساتھی کی موت کا بدلہ لینے کے بعد کچے کے ڈاکوؤں کی ہوائی فائرنگ ، ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں ساتھی ڈاکو کی موت کا بدلہ لینے پر کچے کے ڈاکوئوں کی بھاری اسلحہ کے ساتھ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

کچے کےعلاقے میں ڈکیت گینگ کی ہوائی فائرنگ سےعلاقہ گولیوں کی ترتراہٹ سے گونج اٹھا۔ شدید ہوائی فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکو شاہد لونڈ کے ساتھیوں نے گزشتہ روز عمر لونڈ سمیت 3 افراد کو قتل کیا تھا۔ عمر لونڈ نے چند ماہ قبل بدنام زمانہ ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کردیا تھا۔