مہوش حیات نے بہن کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Mar 30, 2025 | 12:48:PM

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک میں اپنی بہن کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی اوراس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوزبھی انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

"پنجاب نہیں جاؤں گی"کی اداکارہ کی جانب سے شیئرکی گئی اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

یہ ممکنہ طور پر مہوش حیات کا اس سال کا دوسرا عمرہ ہے، گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھی ان کی مکہ مکرمہ میں عبادت کرتی ہوئی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ وائرل ہونے والی تازہ ویڈیو میں دونوں بہنوں کو عمرے کے آخری لمحات میں برکتیں سمیٹتے اور خوشیوں سے سرشار دیکھا جا سکتا ہے۔

 مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’’الحمدللہ! اللہ کے بے شمار فضل و کرم کا شکر ہے کہ مجھے اپنی بہن افشاں حیات کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی،یہ سفر ہماری اللہ سے قربت کو مزید گہرا کرنے والا ثابت ہوا، جو سکون، غور و فکر اور شکر گزاری سے بھرا ہوا تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت کے مزید قریب کر دے۔ آمین۔"

مہوش حیات  کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد موصول ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں