عیدالفطرپرموٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم

Mar 30, 2025 | 12:57:PM

 (ویب ڈیسک) عید الفطر کے موقع پر موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے آگاہی مہم کا اعلان کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کر لیں۔

انہوں کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں، مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لائن کی پابندی کریں، لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا تازہ دم ہونا ضروری ہے، ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ دیر آرام ضرور کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام سے رابطے کیلئے بڑا اعلان

اس آگاہی مہم کے ساتھ سڑک استعمال کرنے والوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

مزیدخبریں