گوہر ممتاز اور انعم گوہر نے مدینہ منورہ سے خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

Mar 30, 2025 | 13:09:PM
گوہر ممتاز اور انعم گوہر نے مدینہ منورہ سے خوبصورت تصاویر شیئر کردیں
کیپشن: گوہرممتازاورانعم گوہر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار واداکارگوہر ممتاز اور انعم گوہر نے مدینہ منورہ سے دلکش تصاویرشیئر کردیں۔

گوہر ممتاز نےاپنے میوزک بینڈ "جل "کے ذریعے شہرت حاصل کی اور پھر ڈرامہ انڈسٹری میں بھی کامیابیاں سمیٹیں،وہ انعم گوہرکے ساتھ 2014ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے  اور اب ان کا ایک بیٹا سلیمان بھی ہے۔

  گوہرممتاز اور انعم گوہرنے شبِ قدرمسجدنبوی میں گزاری اور مسجد نبوی ﷺ سے خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئےاپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں لیلۃ القدر کی رات مدینہ میں گزارنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

دونوں نے اپنی پوسٹ میں اللّٰہ کے معجزات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ جب ریاض الجنۃ کی زیارت کی اور دعا کی تو اللّٰہ نے ان کی دعا فوراً قبول کرلی اور بغیر کسی خاص کوشش کے انہیں مسجد نبوی ﷺ کے اس مقدس حصے میں جانے کا موقع مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات نے بہن کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مدینہ منورہ کے روحانی ماحول میں لی گئی خوبصورت تصاویر میں دونوں فنکاروں کے چہروں پر روحانی سکون اور اطمینان نمایاں ہے۔

گوہر ممتاز اور انعم گوہر کو مدینہ منورہ سے شیئر کردہ تصاویر اور پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔