کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کےلیے فنڈز کی منظوری ہو چکی،جلد فعال ہو گا، آئی جی پنجاب

مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں، شہداء پیکج کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے

Mar 30, 2025 | 13:31:PM
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کےلیے فنڈز کی منظوری ہو چکی،جلد فعال ہو گا، آئی جی پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جلد فعال ہو گا۔ اور 5.6 ارب روپے فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا جس سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ چاندرات اورعیدالفطر پر مساجد، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھی جلد فعال ہو گا جس کے لیے 5.6 ارب روپے فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے۔

ڈاکٹرعثمان انور نے مزید کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 4 ہزار سیٹوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ اور رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لیے 2 ہزار سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام سے رابطے کیلئے بڑا اعلان

انہوں نے کہا کہ شہداء پیکج کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے جبکہ سی سی ڈی، رائٹ مینجمنٹ پولیس اور پیرا کی تشکیل سے 5 ہزار تک مزید پروموشنز ہوں گی۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مختلف عہدوں پر جلد ٹرانسفر پوسٹنگز ہوں گی۔