آئی پی ایل میں پچ کو لیکر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

Mar 30, 2025 | 14:00:PM
 آئی پی ایل میں پچ کو لیکر نیا تنازع کھڑا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی موجودہ چیمپئین فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی انتظامیہ نے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں اسپن فرینڈلی پچ مانگ لی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر دفاعی چیمپئین فرنچائز کی پہلے میچ میں شکست کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مینجمنٹ نے اسکواڈ میں شامل اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے پچ کیوریٹر سے اسپن فرینڈلی پچ مانگی تاہم انہوں نے انکار کردیا۔

جس پر معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے اور سائمن ڈول نے کیویٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ فرنچائز کو اپنا نیا ہوم گراؤنڈ تلاش کرنا چاہیے، جس کے جواب میں پچ کیوریٹر سوجن مکھرجی کا کہا کہ میں کمنٹیٹرز کی بات نہیں سنتا بلکہ وہ کرتا ہوں جو مجھے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے احکامات ملتے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں :آئی پی ایل: ہاردک پانڈیا کو 12 لاکھ کا جرمانہ بھگتنا پڑگیا

دوسری جانب فرنچائز کو موقف ہے کہ ہمیں ہوم گراؤنڈ پر ایڈوانٹیج نہیں مل رہا، ورن چکرورتی، سنیل نارائن جیسے اسپنرز کو پچ پر ٹرن نہیں مل رہا ہے۔

 پچ کیوریٹر نے کہا کہ رائل چیلنجر بنگلور کیخلاف پہلے میط میں آندرے رسل جس گیند پر آؤٹ ہوئے انکی مخالف ٹیم کو اسپن مل رہا تھا، فرنچائز انتظامیہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں، بات چیت ہوسکتی ہے۔

 قبل ازیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مینجمنٹ نے پچ پر اسپنرز کو زیادہ مدد نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جس پر معاملہ بگڑ گیا۔