(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی ایکشن فلم "سکندر" ریلیزہوگئی۔
خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ "سکندر" کی ایڈوانس بکنگ 10 کروڑ روپے تک ہوگی لیکن ایسا نہیں ہو سکا، جس کے بعد اب خیال کیا جا ہے کہ فلم اندازوں سے کم کمائی کرے گی۔
سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کہا تھا کہ ان کی فلم اچھی ہو یا بری لیکن فلم 200 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرے گی۔
"سکندر" کو بھارت کے علاوہ خلیجی ،امریکی اور یورپی ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔اس فلم کے ذریعے سلمان خان نے تقریباً دو سال بعدسلورسکرین پر واپسی کی ہے، ان کی آخری فلمیں "ٹائیگر تھری" اور"کسی کا بھائی کسی کی جان: 2023 میں عید پر ریلیز ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالفطرپرکتنی پاکستانی فلمیں سینماؤں میں ریلیزہورہی ہیں؟
"سکندر" کا ٹریلر 23 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا جبکہ محض 24 گھنٹوں میں اسے ساڑھے 4 کروڑ بار تک دیکھا گیا جو ایک نیا ریکارڈ تھا۔
"سکندر" میں سلمان خان اوررشمیکا مندانا کے علاوہ نواب شاہ اور کاجل اگروال سمیت سنیل شیٹی جیسے اداکار بھی ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔