(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان ایکشن ، کرایوں میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا، مسافروں کو 11لاکھ روپے واپس دلائے گئے۔
اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے عائد کیے گئے، 1333 سے زائد گاڑیوں کے اوورچارجنگ ثابت ہونے پر چالان، 264 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔
اوورچارجنگ کی رقم واپس ملنے پر بزرگ خواتین مسافروں کی وزیراعلی مریم نواز شریف کو دعائیں، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر مسافروں کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 99030222 042 بھی قائم کر دی گئی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین اور افسران کی عید کی چھٹیاں منسوخ ، فیلڈ میں ڈیوٹی ، عید کے ایام میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا سپیشل سکواڈ بڑے بس سٹینڈ پر موجود رہے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ،گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں ٹیمیں سرگرم ہیں، نارووال ، سیالکوٹ، قصور،لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال میں اوور چارجنگ کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور، خانیوال، لودھراں، ملتان، وہاڑی اور مری میں ٹرانسپورٹ پر اوور چارجنگ پر کارروائی کی گئی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسروں اور سٹاف کو شاباش، وزیراعلیٰ کی جانب سے کرائے نامے گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر نمایاں آویزاں کئے جائیں-
یہ بھی پڑھیں :آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان