غروب آفتاب کے 70 منٹ بعد چاند بھی غروب ہو جائیگا؟ماہر فلکیات

کیپشن: چاند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اقصیٰ شیخ)ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 29 مارچ 3 بجکر 57 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوئی،30 مارچ کو غروب آفتاب شام 6 بجکر 47 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بجکر 57 منٹ پر ہوگا۔
ماہرفلکیات کاکہناتھا کہ 30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے 50 منٹ ہوگی،چاند کی عمر رویت کے لئے کافی ہے،غروب آفتاب کے تقریباً 70 منٹ بعد چاند بھی غروب ہو جائے گا۔
ڈاکٹر جاوید اقبال کاکہناتھا کہ رویت کیلئے چاند نظر آنے کا دورانیہ 40 سے 45 منٹ ہونا چاہیئے،تمام پیرامیٹرز کے مطابق آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم بلے باز باہر ہو گیا