عید الفطر کا چاند دیکھنے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری

Mar 30, 2025 | 17:49:PM

 (ایم اویس)رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عید الفطر کا چاند دیکھنے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، چاند دیکھنے کے لیے اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی روہت ہلاک کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اجلاس میں وزرات مذہبی امور ، وزرات موسمیات کے حکام  بھی شریک ہوں گے، وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے حکام  ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گے۔

چاند دیکھنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :عیدالفطرکی تعطیلات میں علاج معالجہ، لاہورجنرل ہسپتال میں انتظامات مکمل

مزیدخبریں