وزیراعظم پاکستان اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Mar 30, 2025 | 17:53:PM

(اویس کیانی)وزیراعظم  شہباز شریف نے  جمہوریہ آذربائیجان کے صدر  الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، وزیر اعظم نے صدر، ان کے خاندان اور آذربائیجان کے برادر عوام کے لیے دلی مبارکباد اور پرتپاک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔ 

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، وزیر اعظم کے گزشتہ ماہ باکو کے دورے کی بنیاد پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات اپریل کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور وزیر اعظم پاکستان اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ دونوں فریقوں کے درمیان سرمایہ کاری کے اہم معاہدوں کو حتمی شکل دینے کو یقینی بنائے گا؛ اس طرح اپریل کے مہینے میں صدر عزت مآب الہام علیوف کے متوقع دورہ اسلام آباد کے لیے معاملات طے ہونگے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ صدر الہام علیوف کا آئندہ دورہء پاکستان دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا کیونکہ دونوں ممالک 2 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے باہمی سود مند معاہدوں پر دستخط کریں گے جس سے  دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے نئے باب کا آغاز ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

مزیدخبریں