وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد

Mar 30, 2025 | 19:22:PM
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم پر شوال کا یہ چاند امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرمائے۔

انھوں نے کہا کہ دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ماہ رمضان کی روزے، نمازیں، نوافل اور عبادات قبول فرمائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دعا کرتی ہوں کہ عید الفطر کا چاند ہر گھر میں امن، سکون اور خوشیاں لائے۔

انھوں نے کہا کہ دعا ہے کہ شوال المکرم میں ہر دن اور ہر رات امن وسلامتی کی ہو، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید نصیب فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں:شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل ہو گی