(24 نیوز) وزیر داخلہ شیخ احمد رشید کا کہنا ہے کہ صحافی اسد طور کے معاملے میں کچھ لوگ حساس اداروں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ صحافی اسد طور کے معاملے میں بعض لوگ ہماری حساس ترین ایجنسیوں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں، آج ایک اہم فوٹیج ملی ہے جس کے ذریعے ہم ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج میری آئی جی اسلام آبادسے بات ہوئی ہے اور ایف آئی اے کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ دونوں ادارے مل کر صحافی اسد طور کے ملزمان کو قانون کے شکنجے لائیں۔
وزیر داخلہ نے ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ آج رات ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت جارہا ہوں، 2010 اور 2011 سے رکے ہوئے فیملی ویزوں کے اجرا کا معاہدہ ہوگا، کوشش ہوگی مزدوروں کیلئے بھی کوئی معاہدہ کرسکوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان عوامی تحریک نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا