کورونا وائرس، ایک اور سینئر بھارتی اداکار چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور پروڈیوسر کورونا سے چل بسے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار اور پروڈیوسر وینکٹ صوبہا کو گزشتہ دنوں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں چنئی کے مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
#VenkatSubha sir - such a versatile person in the field of cinema and it’s really a huge loss. Still I could hear how much he praised about vallinam movie with his wishes. You reminds in our heart ever sir & deepest condolence to the family with respect ???????????????????????? pic.twitter.com/Bj498Cqxat
— Arivazhagan (@dirarivazhagan) May 29, 2021
رپورٹ کے مطابق وینکٹ صوبہا کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے، دو دن قبل ان کی طبیعت شدید ناساز ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا۔آئی سی یو میں منتقلی کے بعد وینکٹ کی طبیعت مزید خراب ہوئی تو ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا، جہاں وہ آج صبح چل بسے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ تامل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار و پرڈیوسر کا انتقال کورونا کی وجہ سے ہوا۔
سینئراداکار کی موت پر تامل فلم انڈسٹری کے اداکاروں اور فلم سازوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے تامل انڈسٹری کی متعدد سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ کئی کامیاب فلموں میں بطور پروڈیوسر خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں صف ماتم بچھ گئی، ایک اور اہم شخصیت کورونا سے ہلاک