کورونا کے حملےجاری،  مزید 56 افراد انتقال کر گئے 

May 30, 2021 | 08:58:AM

(24 نیوز) موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 56 افراد انتقال کر گئےجبکہ کورونا مریضوں کے 2 ہزار 697  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 878 ہے اور 8 لاکھ 39 ہزار 322 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 5 ہزار 14، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 60، اسلام آباد 757، گلگت بلتستان 107، صوبہ بلوچستان میں 276 اور آزاد کشمیر میں 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 116،  صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار 170،  صوبہ  پنجاب 3 لاکھ 39 ہزار 73،  صوبہ سندھ 3 لاکھ 16 ہزار 752،  صوبہ بلوچستان 25 ہزار 83، آزاد کشمیر 19 ہزار 170 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 572 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عوامی تحریک نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

مزیدخبریں