سیف علی خان کس کو ’میم‘ کہتے تھے ۔۔ کرینہ کپور نے بتا دیا

May 30, 2021 | 09:40:AM

(24 نیوز)بالی ووڈ کے اداکارسیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے سیف علی خان انہیں میڈیم(میم) کہہ کر پکارتے تھے۔فلم ’اومکارہ‘ کی شوٹنگ کے دوران میری اور سیف کی بات چیت بہت کم ہوتی تھی اور فلم کے مرکزی کردار ہونے کے باوجود ہم صرف ہیلو ، ہائے تک ہی محدود تھے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے2012 میں شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ تیمور علی خان کی عمر4سال ہے جبکہ چھوٹے بیٹے کی عمر صرف3ماہ ہے ۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب ترین جوڑے میں ہوتا ہے اور وہ شادی سے قبل متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں جن میں ’اومکارہ  اور ’ایجنٹ ونود‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ ان فلموں کی شوٹنگ کے دوران ہی دونوں فنکار ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار ہوئے اور ان کا یہ تعلق پانچ سال تک قائم رہا جس کے بعد انہوں نے شادی کی۔

حالیہ انٹریو میں اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’اومکارہ‘ کی شوٹنگ کے دوران میری اور سیف کی بات چیت بہت کم ہوتی تھی اور ہم فلم کے مرکزی کردار ہونے کے باوجود ہم صرف ہیلو ، ہائے تک ہی محدود تھے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران وہ اپنی گرل فرینڈ اور میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ موجود ہوتی تھی جبکہ اس دوران سیف علی خان مجھے ’میم‘ کہہ کر پکارتے تھے تاہم اس کے بعد سب کچھ تبدیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی اداکار مارشل آرٹ میں جیکی چین اور بروس لی کے ہم پلہ

مزیدخبریں