امریکا:فلسطین کے حق میں احتجاجی ریلی،اسرائیلی مظالم بند کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔مظاہرے میں یہودیوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔
غیر ملکی نیوزایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں نکالی جانیوالی ریلی میں مظاہرین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ اس بڑی احتجاجی ریلی میں یہودیوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ یہ ریلی امریکہ میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی جانب سے نکالی گئی تھی۔ریلی میں مظاہرین کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ فلسطین کے حق میں مظاہروں کا اہتمام دوسری امریکی ریاستوں نیویارک، شکاگو، ڈیربورن، ٹیکساس اور سان فرانسسکو میں بھی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے حملےجاری، مزید 56 افراد انتقال کر گئے