بورس جانسن نے گرل فرینڈ سے چھپ چھپا کر شادی کرلی

May 30, 2021 | 11:49:AM

 (24نیوز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے چھپ چھپا کراپنی گرل فرینڈ کیری سیمنڈز سےشادی کرلی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سیمنڈز سےایک خفیہ تقریب میں شادی کر لی ہے۔  بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کی شادی ویسٹ منسٹر کےکیتھیڈرل چرچ میں ہوئی جس میں  صرف30 افرادشریک ہوئے۔غیر ملکی میڈیاکا کہنا ہے کہ  تاریخی عمارت سیاحوں سے یہ کہہ کر خالی کرائی گئی کہ لاک ڈاؤن کیا جارہاہے۔199برس  میں یہ  پہلا موقع ہے جب کسی برطانوی لیڈر نے وزارت عظمیٰ کےدور میں شادی کی ہو۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ڈاؤننگ سٹریٹ (وزیراعظم آفس) کی ترجمان نے اس رپورٹس پر موقف دینے سے انکار کیا ہے۔برطانوی اخبار دی سن اور میل آن سنڈے کے مطابق مہمانوں کو تقریب میں آخری وقت پر مدعو کیا گیا، یہاں تک کہ وزیراعظم کے دفتر کے سینئر ممبران بھی شادی کے منصوبے سے لاعلم تھے۔
برطانیہ میں کورونا وبا کے باعث شادی کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ سے 30 افراد شریک ہو سکتے ہیں۔سیمنڈز لیموزین کار میں سفید رنگ کا لمبا لباس زیب تن کر رکھا تھا تاہم ان کا چہرہ گھونگھٹ سے ڈھکا ہوا نہیں تھا۔56 سالہ بورس جانسن اور ان کی 33 سالہ منگیتر کیری سمنڈز ڈاؤننگ سٹریٹ میں 2019 سے مقیم ہیں جب بورس جانسن وزیراعظم بنے تھے۔گذشتہ سال دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں اولاد ہونے والی ہے۔ اپریل 2020 میں ان کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی تھی۔
رواں ماہ کے اوائل میں دی سن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے رشتے داروں اور دوستوں میں 22 جولائی کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔
بورس جانسن کی ازدواجی زندگی ہمیشہ سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے۔ انہیں ایک بار کنزرویٹیو پارٹی کی پالیسی ساز ٹیم سے بے دخل کر دیا تھا جب انہوں نے اپنے شادی کے بغیر تعلقات کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔بورس جانسن کی دو بار طلاق ہو چکی ہے جب کہ انہوں نے اپنے بچوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔

مزیدخبریں