سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین تعینات کئے جائیں : عثمان بزدار

May 30, 2021 | 11:57:AM

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین تعینات کرنےکا مطالبہ کردیا۔

 پانی کی صورت حال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی سے پانی کے اخراج کا درست ڈیٹا ملےگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک بھر کے پارلیمنٹیرین کو پنجاب کے بیراجوں کے دورے کی دعوت بھی دیتے ہوئےکہا ہے کہ پارلیمنٹیرین دیکھیں کس طرح ہم واٹر ڈسچارج رپورٹنگ کو شفاف بنا رہے ہیں۔عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ سندھ بھی ہمارےپارلیمنٹیرین کو اپنے بیراجوں کے دورے کی دعوت دے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے حملےجاری،  مزید 56 افراد انتقال کر گئے 
 

مزیدخبریں