پاکستان میں ایک دن میں ’کورونا ویکسینیشن‘ کا نیا ریکارڈ قائم

May 30, 2021 | 12:20:PM

(24نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ الحمداللہ گزشتہ روز ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر نے لکھا کہ کل3لاکھ 83 ہزار سے زائد ویکسینیشن کی گئی، اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جاچکی ہے۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ رجسٹر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایک کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 56 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 736 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 697 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں