(24 نیوز)اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے عوام پر کئے گئے ظالمانہ حملوں کے معاملے پر پوری دنیا کی نظر ہے۔ پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نےاسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ پر پاکستان کا مذاق اڑائے جانے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ کرسچین بیٹ مین سے منگنی توڑ ی۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق زویا ناصر اپنے بوائے فرینڈ اور جرمن بلاگر کرسچین بیٹ مین کے ساتھ شادی کرنے جا رہی تھی کہ اس درمیان کرسچین بیٹ مین نے اسرائیل اور فلسطین کے تناؤ کے حوالے سے پاکستان پر ایک تبصرہ کر دیا۔ جس میں انہوں نے ایک ٹویٹ میں پاکستان کا مذاق اڑا یا۔ جس پر ان کی منگیتر زویا ناصر انتہائی غصہ میں آ گئی اور انہوں نے منگنی توڑ دی۔ اب دونوں الگ ہیں۔
زویا ناصر نے اس سلسلے میں ایک پوسٹ شئیر بھی کیا۔ اس میں انہوں نے لکھا، میرے مذہب، میری ثقافت، میرے ملک اور میرے لوگوں کے لئے جو بے حسی ظاہر کی گئی ہے اس نے اچانک میرا رخ بدل دیا۔ اس نے مجھے یہ مشکل فیصلہ لینے کیلئے مجبور کر دیا ہے۔ کچھ مذہبی اور سماجی حدیں ہوتی ہیں جنہیں پار نہیں کیا جا سکتا۔ اس لئے میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ، رواداری اور ایک دوسرے کے لئے احترام وہ خصوصیات ہیں جن کی ہمیں ہمیشہ پیروی کرنی چاہئے۔
واضح رہےکہ زویا اور کرسچین کی شادی کی تمام ترتیاریاں مکمل تھیں، تقریباََ 3 ہفتے قبل زویا کے قریبی دوست اور معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے دونوں کے لیے سرپرائز ڈھولکی کا اہتمام بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا