(24نیوز)صوبائی حکومت کے اقدامات کے باعث پنجاب میں کرونا کیسز کا پھیلاؤ کافی حد تک کم ہوگیا ہے، وبا میں کمی کے بعد پنجاب حکومت نے اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا کے 696 مثبت کیسز آئے ، جب سے کرونا شروع ہوا ہے سب سے کم شرح ہے ، اس وقت لاہور میں کرونا کی شرح 1.5 فیصد آئی ، جتنے مریض داخل ہو رہے ہیں اتنے ہی گھروں کو جا رہے ہیں۔
اس موقع پر یاسمین راشد نے کہا کہ اب ہم اس اپوزیشن میں ہیں کہ آہستہ آہستہ ادارے کھول رہے ہیں ۔ واٹر اسپاٹ، سوئمنگ پول کھولنےکی اجازت دےدی ہے،سینما اورتھیٹربندہیں اس پرفیصلہ کرناباقی ہے، تمام کمرشل نقل و حرکت پر رات آٹھ بجے کے بعد پابندی ہے۔
وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں دیکھا گیا صحت یاب مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ، کرونا کا گراف آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے ، آپ سب کی کاوشوں، ایس او پیز پر عملدرآمد سے فائدہ ہوا ہے۔
ویکسین سے متعلق ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوائیں تو چار ماہ میں وبا پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ہمار پاس 14 لاکھ کے قریب ویکسین موجود ہے۔ بہت جلد ہم اپنی ویکسین خود بنانا شروع کر دیں گے۔ اس وقت ہمارے پاس سائینو ویک، ایسٹرا زینیکا اور کینووا موجود ہیں۔ امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین بھی پاکستان پہنچ گئی ہے، جس کیلئے ڈریپ نے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنا ہے۔