لڑکی کیوں پیدا نہیں کی۔۔ بیوی سے جھگڑ کر شرابی نے معصوم بیٹا مار دیا

May 30, 2021 | 14:37:PM

(24 نیوز)بھارت کے شہر ناگپور میں شرابی باپ  گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے ایک سالہ معصوم بیٹے کا دشمن بن گیا اور انتہائی بے رحمانہ طریقے سے اپنے ہی جگر کے ٹکڑے کوقتل کردیا۔ شرابی باپ نے گھر کے صحن میں موجود پتھر پر اپنے بچے کو پٹخ دیا جس کی وجہ سے اس کے سر میں شدید چوٹ لگی اور ماں کی آنکھوں کے سامنے معصوم نے دم توڑ دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے رپورٹ کے مطابق ضلع ناگپور کی تحصیل ساونیر کے تھاپا پولیس سٹیشن کی حدود میں شرابی باپ نے اپنے ہی ایک سالہ بچے کو ہلاک کردیا ، اس  واقعے پر پورے علاقہ میں سوگ کا ماحول ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس معصوم بچے کا نام ستیہ بھجن کورتی تھا جبکہ باپ کا نام بھجن کورتی ہے۔  پولیس نے اس بے رحم والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں گھر آیا تھا۔ جس کے بعد اس نے دوبارہ شراب پینے کے لئے اپنی بیوی سے پیسے مانگنا شروع کردیا۔ بیوی نے جب انکار کیا تو بھجن اس وقت جھگڑا کرنے لگا۔شراب کے نشے میں دھت ملزم والد نے بیوی سے کہا کہ مجھے لڑکی چاہئے تھی اورتم نے لڑکے کو جنم دیا۔ یہ کہتے ہوئے اس نے ایک سال کے معصوم بچے کو پتھر پر پٹک دیا۔ جس کی وجہ سے بچے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ اتنی تیزی سے ہوا کہ کسی کو بھی معصوم بچے کو بچانے کا موقع نہیں ملا۔ بیوی کی شکایت کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس واقعے کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن معاملہ پولیس سٹیشن پہنچ گیا ہے۔ اور بیوی کی شکایت پر پولیس نے بچے کے قاتل باپ کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا...!


 

مزیدخبریں