یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی ۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافے اور پٹرول کی قیمت موجود سطح پر برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ۔
سمری میں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو بھی موجود سطح پر برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ،وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے گی ۔
یہ بھی پڑھیں۔’’ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ خاتون کو آواز دینے والی آرٹسٹ کون ہیں ؟