چاہتے ہیں سب مل کر بجٹ کے خلاف اپنا ووٹ کاسٹ کریں، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں سب مل کر بجٹ کے خلاف اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور پارلیمان میں کوئی کنفیوژن نظر نہ آئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کا اہم کردار ہے، مستقبل میں بھی عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف دیوار بننا ہو گا، نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے تجارت کی تویہ کشمیریوں سے غداری ہوگی ، وزیراعظم
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم سے مستعفی ہوچکی ہے، ہرسیاسی جماعت کا اپنا نظریہ اور منشور ہوتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ملکر حکومت کے خلاف کردار ادا کریں، اگر عدم اعتماد آگیا تو نہ بزدار رہیں گے نہ وزیراعظم۔
انہوں نے کہا کہ اگر عدم اعتماد پر درست کام کرتے تو پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نہ ہوتی، کل کے اجلاس میں تمام جماعتیں کنفیوژن کا شکار نظر آئیں، ایکشن پلان پر 10 سیاسی جماعتوں نے حامی بھری تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو جماعت نظریئے پر کلیئر نہیں وہ کیا ٹف ٹائم دیں گے، تحریک انصاف حکومت کا بجٹ آئی ایم ایف بجٹ ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان ہاوس تبدیلی سے تحریک انصاف حکومت آسانی سے گرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سے پاکستان کو نقصان پہنچ سکتا ہے، افغان قیادت کو اپنے ملک کیلئے بہتر فیصلے کرنا ہوں گے۔ افغانستان میں امن ہوگا تو پورا خطہ پرامن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار