شہباز شریف کی پارٹی کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنے کی ہدایت

May 30, 2021 | 18:31:PM

 (24نیوز) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
 اپنے بیان میں شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہاکہ اکنامک ایڈوائزری کونسل عوام دشمن بجٹ منظور ہونے سے روکنے کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لے ۔ 
انہوں نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی زبوں حالی سے عوام کو درپیش سنگین مشکلات اجاگر کی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ بجلی، گیس، ادویات، علاج، تعلیم اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشرا اضافے کے حقائق کو ا±جاگر کیا جائے،حکومت جھوٹ سے اعدادوشمار بدل سکتی ہے لیکن زمینی معاشی حقائق کو بدلا نہیں جاسکتا ،آئی ایم ایف کے مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا...!
 

مزیدخبریں