زبر دست۔۔لبنانی وزیر کی حماس کی قیادت سے ملاقات۔۔غزہ جنگ میں فتح پرمبارک باد

May 30, 2021 | 18:50:PM

 (24نیوز)لبنانی سیاسی جماعت الاتحادپارٹی کے سربراہ، لبنانی وزیر اور رکن پارلیمنٹ عبدالرحیم مرادنے گذشتہ روز بیروت میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے دفتر کا دورہ کیا اور جماعت کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اس موقعے پر الاتحاد پارٹی کے سربراہ نے حماس کے لبنان میں مندوب ڈاکٹر احمد عبدالھادی سے ملاقات کی اور انہیں غزہ کی جنگ میں قابض اسرائیلی فوج کو شکست دینے پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر اتحاد پارٹی کے رہ نما ایڈووکیٹ احمد مرعی، جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن طلال خانکان اور مرکزی کمیٹی کے رکن مروان ھواری بھی موجود تھے۔
دوسری طرف حماس کے لبنان میں مندوب ڈاکٹر احمد عبدالھادی، حماس کے عرب اور اسلامی امور کے رابطہ کار علی برکہ، سیاسی شعبے کے نائب جہاد طہ، سیاسی اور ابلاغی امور کے انچارج عبدالمجید عوض، مشہور عبدالحلیم اور دیگر موجود تھے۔ دونوں وفود میں فلسطین کی تازہ صور ت حال اور حماس کے لبنانی قوتوں کے ساتھ تعلقات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔بالی ووڈ میں صف ماتم بچھ گئی، ایک اور اہم شخصیت کورونا سے ہلاک

مزیدخبریں