کینیڈین رکن پارلیمنٹ آن لائن اجلاس میں برہنہ پکڑے جانے پر مستعفی

May 30, 2021 | 18:58:PM
کینیڈین رکن پارلیمنٹ آن لائن اجلاس میں برہنہ پکڑے جانے پر مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کینیڈین رکن پارلیمنٹ آن لائن اجلاس میں برہنہ نظر آنے پر کچھ عرصے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین دارالعوام کے رکن ویلیم ایموس پارلیمان کے آن لائن اجلاس کے دوران برہنہ حالت میں کپ کے اندر رفع حاجت کرتے ہوئے پکڑے گئے جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے۔


 ویلیم ایموس کا تعلق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت سے ہے جب کہ چند ماہ قبل بھی وہ آن لائن اجلاس کے دوران کینیڈا اور کیوبک کے جھنڈوں کے دوران برہنہ کھڑے نظر آئے تھے۔
کینیڈین رکن پارلیمنٹ ویلیم ایموس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اس حرکت پر انتہائی شرمندہ ہوں اور تمام افراد سے معافی چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے اس حالت میں دیکھا، یہ سب کچھ ایک حادثہ تھا مجھے نہیں پتہ تھا کہ کیمرا آن ہے تاہم یہ ایک انتہائی ناقابل قبول عمل ہے، کچھ روز کے لیے میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہا ہوں تاہم اس دوران میرے معاون تمام معاملات دیکھیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔مادھوری اور جوہی چاؤلہ نے کسی بھی بالی ووڈ سٹار سے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارائوں کے اہم انکشافات