شہباز شریف پی ڈی ایم چارٹر کے تحت وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔۔پیپلز پارٹی

May 30, 2021 | 19:41:PM
 شہباز شریف پی ڈی ایم چارٹر کے تحت وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔۔پیپلز پارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر اتحاد کونام نہاد پی ڈی ایم اتحاد قرار دےدیا ۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے چیلنج کیا کہ پی ڈی ایم کے کسی بھی اجلاس میں استعفے لانگ مارچ کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تھا ،استعفوں کا اعلان دو ہم خیال جماعتوں کا یکطرفہ اعلان تھا ۔
 نیئر بخاری نے کہا کہ دو ہم خیال جماعتوں کے خود ساختہ فیصلے نے پی ڈی ایم مقاصد کو نقصان پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم چارٹر اور ایکشن پلان پر کاربند ہے ۔نیئر بخاری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کے رویہ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کوئی گفتگو نہیں کرے گی اور نہ ہی پی ڈی ایم کے نمائندہ شہباز شریف سے مذاکرات ہو سکتے ہیں ۔
نیئر بخاری نے کہا کہ پنجاب میں 160سے زائد ارکان ن لیگ کے استعفے نہ دینا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز موجودہ حکمرانوں کو گھر نہیں بھجوانا چاہتے ،مریم نواز کے حکمرانوں کو وقت دینے کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو جماعتی ہم خیال موجود حکمرانوں کو خود وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ عوام پر مسلط رہے ۔نیئربخاری نے کہا کہ نام نہاد پی ڈی ایم قیادت احتجاجی تحریک چلانا چاہتی ہے نہ لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے نام نہاد پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف کسی ٹھوس اقدام کا اعلان نہیں کیا ۔نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی اپوزیشن کے لئے ووٹ دیئے ہیں ،شہباز شریف قومی اسمبلی میں پی ڈی ایم چارٹر اورایکشن پلان کے مطابق کردارادا کریں ،پی ڈی ایم چارٹر اورایکشن پلان کے تحت وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔کینیڈین رکن پارلیمنٹ آن لائن اجلاس میں برہنہ پکڑے جانے پر مستعفی