علیزے شاہ اپنے نامناسب لباس کی وجہ سے پھر تنقید کی زد میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کو اپنے نامناسب لباس کی وجہ سے ایک بار پھر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
علیزے شاہ نے ایک کمپنی کی ان باکسنگ تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ اداکار فیروز خان بھی موجود تھے۔ اداکارہ نے اس تقریب کیلئے ایسے لباس کا انتخاب کیا جو پاکستان کی معاشرتی قدروں سے مطابقت نہیں رکھتا جس کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مادھوری اور جوہی چاؤلہ نے کسی بھی بالی ووڈ سٹار سے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارائوں کے اہم انکشافات
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ " بندے کو زیادہ شہرت مل جائے تو اپنی اوقات سے باہر ہو جاتا ہے اور کبھی کبھی تو اپنے تن پر موجود کپڑوں سے بھی باہر کو نکلنے کی کوشش کرتا ہے۔"
آمنہ لودھی نے علیزے شاہ کے لباس کے بارے میں کہا کہ " اب یہ بہت زیادہ ہو رہا ہے۔"
ایک صارف نے اداکارہ پر ہونے والی تنقید پر لکھا کہ "علیزے شاہ کے علاوہ اور بھی بہت مسئلے ہیں۔"
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں علیزے شاہ کا گانا بدنامیاں ریلیز ہوا تھا۔ اس گانے میں بھی اداکارہ کے لباس کا انتخاب ایسا تھا کہ انہیں اس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید برداشت کرنی پڑی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: قافطان پہنے اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر وائرل