(24 نیوز)10 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے کویت کا ویزابحال کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامد الصباح سے ملاقات کی،کویت کے وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے، ملاقات میں پاک کویت دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کویتی وزیراعظم سے ویزابحالی پربات چیت کی،وزیر داخلہ نے کویتی وزیراعظم کووزیراعظم عمران خان کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔
کویتی وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے ،2011 سے بند پاکستانی شہریوں کیلئے کویتی ویزاکی بحالی پر بڑی پیشرفت ہوئی، پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزافوری بحال کرنے کافیصلہ کیاگیا، اس کے علاوہ پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزاجاری کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاجبکہ میڈیکل اور آئل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزاپر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: کسی نے بات نہیں کرنی اور واپس نہیں آنا تو پھر خدا حافظ۔۔شاہد خاقان عباسی
کویتی وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورکویت کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں ،تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسراگھر سمجھتے ہیں ، پاکستانی خاندانوں اورکاروباری طبقے کو کویتی ویزابندش سے مسائل کا سامناتھا، شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ پاکستانی لیبر کا کویت کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے ،ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ،کاروباری ویزابحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ اپنے نامناسب لباس کی وجہ سے پھر تنقید کی زد میں