ترکی نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی سختی سے مخالفت کردی

May 30, 2022 | 01:52:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی سختی سے مخالفت کردی۔
ترک صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت نہیں کریں گے،دہشتگرد گروپوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کو نیٹو میں شامل نہیں ہونے دینگے،ترک صدر کا کہناتھا کہ ماضی میں کی گئی غلطیوں کو نہیں دہراہیں گے،نیٹو میں شامل ہونے کے باوجود یہ دہشتگردوں کو گلے لگاتے ہیں ،سویڈن اور فن لینڈ کے بات چیت بہت کم سطح کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں آسمان سے زمین پر آگریں،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر

مزیدخبریں