(24نیوز) شہباز شریف کل 3 روزہ دورہ ترکی کیلئے روانہ ہوں گے ۔ وزیراعظم ترک صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے ۔ شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں دو طرفہ امور ، تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوگی ۔