لانگ مارچ۔اسلام آباد میں جگہ جگہ کنٹینرز ۔وزیرداخلہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

May 30, 2022 | 12:19:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی دھرنے کی دوبارہ کال کے پیش نظراسلام آباد میں اتوار کی رات مختلف مقامات پر دوبارہ کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں۔

وزیرداخلہ کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ریڈ زون کے داخلہ راستوں کے علاؤہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کنٹینرز پہچا دیئے گئےہیں، لیکن راستے بند نہیں کئے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کے بعدبجلی بم گرانے کی تیاری۔ فی یونٹ کتنی مہنگی ہو گی؟

 واضح رہے کہ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کے مطابق اب کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،جس نے بھی احتجاج کرنا ہے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی کرسی خطرے میں ۔ ہائیکورٹ سے خبر آ گئی

مزیدخبریں